رسائی کے لنکس

زیر حراست امریکیوں پر مقدمہ چلنا چاہیے: ایران


زیر حراست امریکیوں پر مقدمہ چلنا چاہیے: ایران
زیر حراست امریکیوں پر مقدمہ چلنا چاہیے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اُن تین امریکی شہریوں پر مقدمہ چلنا چاہیے جنھیں ایک سال قبل ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

زیر حراست امریکیوں کے نام شین باور، سارہ شراؤڈ اور جوش فیٹل بتائے گئے ہیں جو پیدل چلنےکےماہر ہیں۔ انھیں ایرانی حکام نے گذشتہ سال جولائی میں عراق کی سرحد کے قریب گرفتار کیا تھا۔

ایرانی عہدے داروں کا خیال ہے کہ یہ تینوں افراد جاسوسی کی سرگرمیوں کے لیے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ تاہم تفصیلی تفتیش کے بعد بھی ابھی تک باضابطہ طور پرزیر حراست امریکیوں پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ اُن کے رشتہ داروں اور امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ تینوں افراد بے گناہ ہیں۔

جمعہ کو ایک بیان میں صدر براک اوباما نے تہران پر زور دیا تھا کہ وہ تینوں امریکیوں کو فوری طور پر رہا کردے کیونکہ اُن کی غیر منصفانہ حراست کا اُن معاملات سے کوئی تعلق نہیں جو بین الاقوامی برادری اور ایرانی حکومت کے درمیان اختلافات کا باعث ہیں۔

XS
SM
MD
LG