رسائی کے لنکس

عراق میں مسلح افراد کے حملے میں 25 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عراقی حکام نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے جنوب میں سنی مسلمان اکثریت والے ایک گاؤں میں ہفتہ کی صبح حملہ کرکے 25 افراد کو ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں اور اُن کا ہدف صوفیہ نامی گاؤں میں تین گھر تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں اور تمام لاشوں کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

مقامی حکام کو کہنا ہے قتل ہونے والے افراد کا تعلق حکومت کی حمایت یافتہ سنی ملیشیاء سے ہے جس نے القاعدہ کے خلاف لڑائی میں مدد دی تھی۔

XS
SM
MD
LG