رسائی کے لنکس

عراق حملے: کم ازکم 20 ہلاک


جمعے کو عراق میں ہونے والے تشدد کےواقعات میں کم از کم 20افراد ہلاک ہوگئے۔ عراقی عہدےداروں کا کہنا ہےکہ نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر شامی سرحد کےقریب قائم نامی قصبےمیں سات عراقی فوجیوں کو قتل کردیا۔

عہدےداروں نےبتایا ہے کہ ایک فوجی چوکی پرحملےمیں کم ازکم ایک اورفوجی ہلاک ہوگیا۔

دوسری طرف عراقی دارالحکومت کی شمال میں تُر خورماتو کے قصبےمیں ایک خودکش کار حملے کےباعث کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 60سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بموں سے بھری کار ، نیاز محمد کےگھر کےساتھ کھڑی کر دی گئی تھی، جو صلاح الدین کی صوبائی کونسل کے ایک ترکمان رکن ہیں۔ وہ ہلاک ہونے والوں میں شامل نہیں ہیں۔

تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ اُنھیں قریب ہی دوسری کار میں بم ملا ہے، تاہم وہ پھٹا نہیں۔

بقوبہ میں ،ایک کار بم دھماکے میں ایک پولیس عہدے دار کو ہدف بنانےکی کوشش کی گئی، جس واقعےمیں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 27زخمی ہوئے۔

بغداد کے ابو غُریب ضلعے میں ہونے والےتشدد کے ایک دوسرے واقعےمیں مسلح افراد نے پانی کی فراہمی کےمحکمے سے وابستہ ایک کارکن اور اُس کے خاندان کے تین ارکان کو ہلاک کردیا۔

XS
SM
MD
LG