رسائی کے لنکس

logo-print

پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بغداد کے ایک مصروف بازار میں پیر کو پک اپ ٹرک خود کش حملے میں 30 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ داعش نے اپنی اعماق نیوز ایجنسی کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

خود کش بمبار نے بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں قائم سبزی اور پھلوں کی مارکٹ میں یہ حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر دیہاڑی دار مزدور تھے جو روزگار کے انتظار میں وہاں بیٹھے تھے۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند عراقی انتظامیہ اور فرانس کے فوجیوں سے ملنے کے لیے عراق میں تھے۔

XS
SM
MD
LG