رسائی کے لنکس

عراق: خودکش دھماکے اور پر تشدد حملوں میں 50 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کے مطابق خودکش بمبار فوجی قافلے کا پیچھا کر رہا تھا اور جیسے ہی گاڑیاں ایک مقام پر رکیں اُس نے دھماکا کر دیا، ہلاک ہونے والوں میں 22 فوجی بھی شامل ہیں۔

عراق میں فوجی قافلے پر خودکش بم کار بم حملے اور ملک کے دو بڑی جیلوں پر حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے

حکام کے مطابق پیر کی صبح عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں 22 فوجیوں سمیت کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ایک فوجی قافلے سے ٹکرائی اور ہلاک ہونے والوں میں تین راہگیر بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق خودکش بمبار فوجی قافلے کا پیچھا کر رہا تھا اور جیسے ہی گاڑیاں ایک مقام پر رکیں اُس نے دھماکا کر دیا۔

بم دھماکے میں اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں اکثریت فوجیوں کی ہے۔

اس سے قبل دارالحکومت بغداد کے قریب تاجی اور ابو غریب جیلوں پر حملوں میں کم از کم 25 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں نے جیلوں پر حملے کے دوران مارٹر گولے کار بم دھماکے کیے اور جھڑپیں رات کے بیشتر حصے کے دوران جاری رہیں۔

عراق میں حالیہ مہینوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا اور رواں سال اپریل سے اب تک لگ بھگ 3000 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG