رسائی کے لنکس

عراق میں بم دھماکا، 13 افراد ہلاک


عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیر کو نصف شب کے بعد ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکا وسطی بغداد میں آئس کریم کی ایک معروف دکان کے باہر ہوا۔

شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عراقی حکام کے مطابق گاڑی میں نصب بم میں یہ دھماکا بظاہر ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

بغداد میں یہ دھماکا ایسے وقت ہوا جب ملک میں ماہ رمضان منایا جا رہا ہے۔

کار بم دھماکے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق اردگرد کے علاقے میں افراتفری کے مناظر نظر آئے اور کئی زخمی زمین پر گرے پڑے تھے۔

XS
SM
MD
LG