رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکے میں 31 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تیل سے مالا مال کرکوک شہر میں یہ دھماکا ایسے وقت ہوا جب لوگ افطار کے بعد رات کے وقت چائے خانے میں بیٹھے ہوئے تھے۔

عراق کے علاقے کرکوک میں ایک بم دھماکے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ بم دھماکا ایک چائے خانہ یا کیفے میں ہوا۔

تیل سے مالا مال کرکوک شہر میں یہ دھماکا ایسے وقت ہوا جب جمعہ کی شام لوگ افطار کے بعد رات کے وقت چائے خانے میں بیٹھے ہوئے تھے۔

اس حملے کی کسی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراق میں رواں سال اپریل سے تشدد کی لہر اور دہشت گرد حملوں میں تیزی آئی ہے۔

گزشہ ماہ جون میں عراق میں بم دھماکوں اور دہشت گردوں کے حملوں میں لگ بھگ 760 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG