رسائی کے لنکس

داعش کے سربراہ کی مبینہ ویڈیو جاری


ٹوئٹر پر
ٹوئٹر پر

بغدادی کو اس کے شدت پسند گروہ نے عراق اور شام کے کچھ علاقوں میں’خلیفہ‘ نامزد کیا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دیکھائے جانے والا شخص بمشکل بغدادی دیکھائی دیتا تھا۔

انتہا پسند اسلامی ویب سائٹ پر ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں سنی جنگجو عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق و لشام (داعش یا آئی ایس آئی ایل) کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے مسلمانوں سے اپنی اطاعت کا کہا ہے۔

ویڈیو میں بغدادی کو بظاہر موصل میں ایک مسجد میں خطبہ دیتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ بغدادی کو اس کے شدت پسند گروہ نے عراق اور شام کے کچھ علاقوں میں’خلیفہ‘ نامزد کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں اس نے اپنے پیروکاروں سے اپیل کی کہ وہ اس کی مدد کریں اگر وہ درست ہے اور اگر غلط ہے تو ’’صحیح راہ پر’‘ لانے میں مدد کریں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دکھائے جانے والا شخص بمشکل بغدادی دیکھائی دیتا تھا۔

داعش کے جنگجوؤں نے عراق کے شمالی علاقے کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور شام میں بھی بشارالاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے انتہا پسند سنی عسکریت پسند گروہوں میں یہ شامل ہیں۔

بغدادی نے شمالی عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو وہاں آ کر عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دے رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG