رسائی کے لنکس

عراق: تیل صاف کرنے کے منصوبے کی سرمایہ کاری


تیل کےعراقی وزیر نےکہا ہےکہ 20ارب ڈالر کی لاگت سے تیل صاف کرنے کی چار آئل رفائنریز لگانے کے لیے ملک کو سرمایہ کاری کی ضرور ت ہے۔

ہفتے کے روز بغداد میں متوقع سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسین الشاہرستانی نے کہا کہ اُن کے ملک کو ایسے ساجھے داروں کی تلاش ہے جو اِن منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہوں۔

اُنھوں نے کہا کہ عراق تیل صاف کرنے کی صلاحیت کویومیہ 740000بیرل تک بڑھانا چاہتا ہے۔ ملک کی تیل صاف کرنے کی موجودہ یومیہ پیداوار تقریباً 550000بیرل ہے۔

سرمایہ کاری میں کمی ، پابندیاں اور جنگ کے باعث ایندھن کو صاف کرنے کی عراقی استعداد میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔

عراق کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ رفائنریز کو جدید بنانے کا خواہاں ہے، اور نصیریہ اور میسان کے جنوبی علاقے، کِرکوک کے شمالی رقبے اور کربلا کے وسطی علاقے میں تیل صاف کرنے کے نئے کارخانے لگانے کی تگ و دو کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG