رسائی کے لنکس

عراق: خودکش بم دھماکوں میں 29 ہلاک


پولیس کے مطابق ایک خودکش بمبار نے مسجد کے قریب چوکی پر دھماکا کیا جب کہ دوسرا مسجد میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں اہل تشیع کی ایک مسجد پر دہرے خودکش بم حملے میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ دونوں خودکش بم دھماکے دن کے وقت ہوئے۔ پولیس کے مطابق ایک خودکش بمبار نے مسجد کے قریب چوکی پر دھماکا کیا جب کہ دوسرا مسجد میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

عراق میں حالیہ مہینوں میں ایک مرتبہ پھر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور پیر کو بھی ایک بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG