رسائی کے لنکس

بغداد میں ووٹ دوبارہ گِنے جائیں: الیکشن کمیشن


عراق کے الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم نوری المالکی کی ایک اپیل کے بعد حکم دیا ہے کہ پچھلے مہینے پارلیمانی انتخابات کے دوران بغداد میں ڈالے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ دستی گنتی کی جائے۔

325 نشستوں کی پارلیمنٹ کے لیے ڈالے جانے والے تمام ووٹوں میں چونکہ صرف بغداد کے ووٹ تقریباً 20 فیصد کے برابر ہیں ، اس لیے از سر نو گنتی میں سات مارچ کے اُس الیکشن کے نتائج بدل سکتے ہیں جس میں پہلے ہی مقابلہ بہت سخت ہے۔

مسٹر مالکی کا اتحاد صرف دو نشستوں کے فرق سے سابق وزیرِ اعظم ایاد علاوی کے سیکیولراتحاد کے بعد دوسرےنمبر پر ہے۔

تاہم مسٹر علاوی کے اتحاد کا کہنا ہے کے اُسے بغداد سمیت پانچ صوبوں میں وسیع پیمانے پر فراڈ کی ایسی شہادت مل گئى ہے جس سے الیکشن کے نتائج پر نمایاں پڑ سکتا تھا۔

سابق وزیرِ اعظم علاوی کا سیکیولر اتحاد عراقیہ مسٹر مالکی کے اتحاد سے دو نشستیں زیادہ لےکر 91 نشستوں پر کامیاب ہوا ہے۔دونوں گروپ مخلوط حکومت بنانے کی خاطر پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے کے لیے دوسری پارٹیوں کی حمایت کے حصول میں کوشاں ہیں۔

XS
SM
MD
LG