اسلام آباد میں گزشتہ تیرہ روز سے موجود تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ہزاروں کارکن احتجاج کرتے ہوئے موجود ہیں جبکہ پارلیمان اور اہم ریاستی اداروں والے حساس علاقے "ریڈ زون" میں ان کے دھرنے کو ایک ہفتہ ہو چلا ہے۔ تاحال حکومت سے احتجاجی جماعتوں کے مذاکرات کامیاب ہیں ہو سکے اور دھرنے کے شرکا یہیں پنڈال سجائے رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ تحریر و تصاویر: واجد حسین شاہ
پارلیمان کے باہر دھرنے جاری

1
اسلام آباد میں گزشتہ تیرہ روز سے موجود تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ہزاروں کارکن احتجاج کرتے ہوئے موجود ہیں۔

2
دھرنے کے شرکا میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

3
عوامی تحریک کے دھرنے کی جگہ پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

4
دھرنے کے شرکا کی اکثریت پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مقیم ہے جنہیں دھوپ، گرمی اور بعض اوقات بارش کا سامنا بھی رہتا ہے۔