وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین دن تک جاری رہنے والا پہلا میوزک میلہ 2014ء اتوار کی شب ختم ہوا۔ اس میلے کا اہتمام فن و ثقافت اور تعلیم کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم "فیس" نے امریکی سفارتخانے کے تعاون سے کیا۔ اس تنظیم کے روح و رواں ذی جاہ فضلی نے اس میلے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پاکستانی موسیقی خصوصاً لوک موسیقی پر خاص توجہ دی گئی اور موسیقی کے ذریعے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔
اسلام آباد میوزک میلہ

1
اس میوزک میلے کا اہتمام فن و ثقافت اور تعلیم کے لیے کام کرنے والی ایک غیرسرکاری تنظیم "فیس" نے امریکی سفارتخانے کے تعاون سے کیا۔

2
میلے میں موسیقی کے مختلف اصناف شامل کی گئی تھی جن میں لوک، راک، فیوژن اور قوالی کے تقریباً ایک درجن سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا۔

3
راک بینڈ قیاس کے گٹارسٹ خرم وقار لوگوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

4
حاضرین کی بڑی تعداد نے دل کھول کر موسیقاروں کو داد دی۔