اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ’ویلنٹائن ڈے‘ کو عوامی مقامات منانے سے روکنے کے حکم کے بعد اس سال وفاقی دارالحکومت میں 14 فروری کو وہ چہل پہل نظر نہیں آئی اور انتظامیہ کی طرف سے اس بارے میں کچھ ضروری انتظامات بھی کیے گئے، جس سے خاص طور پر پھول فروشوں کا کاروبار متاثر ہوا۔ (تحریر و تصاویر واجد حسین شاہ)
’ویلنٹائن ڈے‘ منانے پر پابندی، اسلام آباد میں پھولوں کا کاروبار متاثر

1
محبت کے اظہار کے لیے ہر سال دنیا بھر میں 14 فروری کو ’ویلنٹائن ڈے‘ منایا جاتا ہے۔

2
ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

3
اسلام آباد انتظامیہ نے اس دن سرخ غبارے اور دیگر ایسی اشیاء فروخت کرنے والوں کو روک دیا۔

4
ویلنٹائن ڈے سے کئی روز قبل ہی نا صرف مختلف دکانوں کو سجایا جاتا ہے بلکہ اس دن کی مناسبت سے خصوصی تحائف بھی تیار کیے جاتے ہیں۔