رسائی کے لنکس

غزہ میں اسرائیلی حملے سے 3 مشتبہ شدت پسند ہلاک


اسرائیل کی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام حماس پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ طیاروں نے اسرائیل پر حملوں میں معاونت کرنے والے شدت پسندوں کے زیر استعمال سرنگوں کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں جمعہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم تین مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل رات جو جاری رہنے والی جھڑپوں میں چار مسلح فلسطینی ہلاک اور پانچ اسرائیلی سپاہی زخمی ہو گئے تھے۔

گزشتہ سال نومبر میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک معاہدے کے تحت فائربندی کے بعد ہونے والا یہ سب سے ہلاکت خیز واقعہ ہے۔

اسرائیل کی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام حماس پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ طیاروں نے اسرائیل پر حملوں میں معاونت کرنے والے شدت پسندوں کے زیر استعمال سرنگوں کو نشانہ بنایا۔

حماس نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے وقت اس کے تین ارکان سرنگ میں موجود تھے جو ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG