متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد معاہدوں پر دستخط کی باقاعدہ تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔ امارات نے گزشتہ ماہ اسرائیل کو جب کہ بحرین نے رواں ماہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے
5
امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا۔
6
صدر ٹرمپ نے اس تاریخی موقع پر کہا کہ 50 برس سے زائد کے عرصے میں صرف دو ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور ہم نے ایک ماہ کے دوران ایسا کر دکھایا کہ دو عرب ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کر لیا ہے۔
7
ان تاریخی معاہدوں کو فلسطین سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں براہ راست نشر کیا گیا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اقدام پر امارات کو بعض اسلامی ممالک کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔
8
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے علاوہ چند روز قبل مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے تھے۔ ان ممالک سے قبل اُردن اور مصر نے ہی اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔