رسائی کے لنکس

اسرائیل: بس دھماکے میں 15 مسافر زخمی


فائل
فائل

ابھی یہ واضح نہیں آیا دھماکے کا سبب دہشت گردی تھا، حالانکہ چند رپورٹوں میں پولیس حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک ’’حملہ‘‘ تھا۔ اسرائیل کی قومی ہنگامی میڈیکل سروس، میگن ڈیوڈ ایڈم نے کہا ہے کہ 15 زخمی افراد زیر علاج ہیں، جب کہ مزید کہا گیا ہے کہ متعدد افراد زخمی ہیں

اسرائیلی پولیس اور طبی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ پیر کے روز یروشلم کے وسط میں بس دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔

ابھی یہ واضح نہیں آیا دھماکے کا سبب دہشت گردی تھا، حالانکہ چند رپورٹوں میں پولیس حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک ’’حملہ‘‘ تھا۔

اسرائیل کی قومی ہنگامی میڈیکل سروس، میگن ڈیوڈ ایڈم نے کہا ہے کہ 15 زخمی افراد زیر علاج ہیں، جب کہ مزید کہا گیا ہے کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

سماجی میڈیا پر آنے والی تصاوی سے پتا چلتا ہے کہ ایک سبز رنگ کی بس شعلوں کی زد میں آئی، جس سے سیاہ دھواں اٹھتا رہا۔ اور ساتھ والی سڑک پر ایک دوسری بس کھڑی تھی۔

چند اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ ایک خالی بس میں ہوا۔ تاہم، ساتھ کھڑی بس کی سواریاں زخمی ہوئیں۔

اس دھماکے سے قبل فلسطینیوں نے اسرائیلی شہریوں اور سکیورٹی اہل کاروں کے خلاف چھریوں کے وار کا ایک سلسلہ جاری رکھا تھا۔

یہ اُن باضابطہ خود کش حملوں کی یاد دلاتا ہے جو سنہ 2000 سے 2005ء تک خودساختہ دوسرے انتفادہ کے دوران ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG