رسائی کے لنکس

مصر کی اسرائیل اور فلسطینیوں سے جنگ بندی کی اپیل


مصر کے وزیر اعظم حشام قندیل حماس کے اپنے ہم منصب کے ہمراہ غزہ کے دورے کے موقع پر
مصر کے وزیر اعظم حشام قندیل حماس کے اپنے ہم منصب کے ہمراہ غزہ کے دورے کے موقع پر

اسرائیل نے فضائی حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں مسٹر قندیل کے دورے کے دوران عارضی فائربندی کردی تھی۔

مصر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے اسرائیل اور فلسطینوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

مصر کے وزیر اعظم حشام قندیل نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو ایک مختصر دورانیے کی فائربندی کے دوران غزہ میں کیا۔

اسرائیل نے فضائی حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں مسٹر قندیل کے دورے کے دوران عارضی فائربندی کردی تھی۔

مصر کے وزیر اعظم نے کہا کہ مصر ، فلسطینوں کے خلاف جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور اس کی یہ کوشش ہوگی کہ جنگ بندی کا معاہدہ روبہ عمل رہے تاکہ ایک ایسی فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو سکے، جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔ خطے میں امن کے استحکام کا یہ واحد راستہ ہے۔


اسرائیل کی فوج نے کہاہے کہ اس نےمسٹر قندیل کے غزہ میں قیام کی مدت میں وہاں کو ئی حملہ نہیں کیا، اگرچہ اس دوران حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر 50 راکٹ فائر کیے۔

لیکن حماس کے ذرائع کا کہناہے کہ جمعے کے روز اسرائیل نے شمالی غزہ پر ایک بم گرایا جس سے دو فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

اس ہفتے کی لڑائیوں میں 20 فلسطینی اور تین اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے اس سے قبل کہاتھا کہ مصر کے وزیر اعظم قندیل کے غزہ کے دورے کے دوران وہ اپنے فوجی حملے معطل کردے گا۔
XS
SM
MD
LG