رسائی کے لنکس

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی ہلاک


فلسطینی مظاہرین اسرائیل کی سرحد پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 26 اکتوبر 2018
فلسطینی مظاہرین اسرائیل کی سرحد پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 26 اکتوبر 2018

فلسطین کے صحت کے حکام نے کہا ہے کہ جمعے کے روز سرحد کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کم ازکم 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حماس کی تین پوزیشنوں کے خلاف کارروائی کی۔

حماس ایک عسکریت پسند گروپ ہے جس کے پاس فلسطین کا سیاسی کنٹرول ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ ہزاروں فلسطینی جمعے کے روز غزہ کی سرحد پر اکھٹے ہو گئے اور انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پٹرول بم اور راکٹ پھینکے۔

اس طرح کے مظاہرے 30 مارچ سے ہو رہے ہیں اور ہر جمعے کو غزہ کی سرحد پر ایک بڑا مظاہرہ ہوتا ہے جس میں ہزاروں فلسطینی شرکت کرتے ہیں۔

ان مظاہروں کا مقصد اسرائیل پر غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

XS
SM
MD
LG