رسائی کے لنکس

فلسطینی کا چاقو سے حملہ، اسرائیلی فوج نے گولی مار دی


اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان کو فلسطینی عملہ لے جا رہا ہے۔ فائل فوٹو
اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان کو فلسطینی عملہ لے جا رہا ہے۔ فائل فوٹو

اسرائیلی سپاہیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فلسطینی پر الزام ہے کہ اس نے یہودیوں کی بستی میں گھو کر تین لوگوں کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا تھا۔

حملے کا نشانہ بننے والے دو یہودیوں کو گہرے زخم آئے جب کہ تیسرا شخص معمولی زخمی ہوا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یہ واقعہ عدن نامی بستی میں پیش آیا، جو یروشلم اور مغربی کنارے کے قصبے رملہ کے درمیان واقع ہے۔

اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مارچ کے مہینے سے کشیدگیوں میں اضافہ ہوا ہےجب انہوں نے روزانہ کی بنیادوں پر اسرائیل اور غزہ کی سرحد کے ساتھ مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا۔

تب سے اب تک کم ازکم 140 فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی مارا جا چکا ہے۔

عسکریت پسند گروپ حماس غزہ پر حکمران ہے ۔ گروپ کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل کی جانب راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس کا اسرائیلی فوج نے فوری طور پر جواب دیا۔

XS
SM
MD
LG