کرونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ملکوں میں باجماعت نمازیں ادا نہیں کی جا رہیں۔ ایسے میں ترکی کے شہر استنبول کی ایک مسجد میں لوگ جوتے رکھنے کے ریکس میں کھانے پینے کی اشیا رکھ رہے ہیں۔ ضرورت مند افراد یہاں سے یہ اشیائے خور و نوش مفت حاصل کر رہے ہیں۔
ترکی: مسجد میں جوتوں کا ریک راشن اسٹور میں تبدیل

1
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ترکی میں بھی اجتماعی عبادات پر پابندی ہے۔ لہذٰا لوگ استنبول کی ایک مسجد میں جوتوں کے ریکس والی جگہ پر ضرورت مند افراد کے لیے کھانے پینے کی اشیا رکھ رہے ہیں۔

2
اس کام میں مسجد کے امام عبدالصند شاکر پیش پیش ہیں جو یہ سامان خود اٹھاتے ہیں اور انہیں ریکس میں رکھتے ہیں۔

3
یہ ریکس مسجد کے مرکزی داخلی دروازے پر رکھے ہوئے ہیں اور سامان بھر جانے کے بعد کسی گروسری اسٹور کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

4
ترکی میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار زندگی بند ہو کر رہ گیا ہے۔ ایسے میں مخیر حضرات غریب اور مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں۔