رسائی کے لنکس

اٹلی: سابق وزیرِاعظم دو سال کے لیے نااہل قرار


سلویو برلسکونی پر، جو اٹلی کے موجودہ سینیٹر ہیں تب تک اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوسکے گا جب تک کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں پارلیمان کا ایوان ِ بالا ان کے سینیٹ میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ووٹنگ نہیں کرتا۔

اٹلی کی ایک عدالت نے سابق وزیر ِ اعظم سلویو برلسکونی کے خلاف ٹیکس فراڈ سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دو سال کے لیے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب سلویو برلسکونی پر، جو اٹلی کے موجودہ سینیٹر ہیں تب تک اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوسکے گا جب تک کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں پارلیمان کا ایوان ِ بالا ان کے سینیٹ میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ووٹنگ نہیں کرلیتا۔

رواں برس اگست میں اٹلی کی سپریم کورٹ نے میڈیا ٹائیکون سلویو برلسکونی کی جانب سے ٹیکس فراڈ کیس سے متعلق انکی دوسری اور حتمی اپیل برخاست کر دی تھی اور ان پر پہلے سے موجود فرد ِ جرم قائم رکھی تھی۔

ٹیکس فراڈ سے متعلق کیس میں برلسکونی کا جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کا امکان نہیں ہے۔ ان کی سابقہ حکومت کی جانب سے 2006ء سے پہلے کیے گئے برلسکونی کے جرائم پر کم سزا کے لیے معافی کی درخواست پر برلسکونی کی چار سال کی سزا میں تخفیف کرکے اسے ایک سال کر دیا گیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ برلسکونی نے درخواست کی ہے کہ وہ یہ وقت کمیونٹی سروس میں گزارنا چاہتے ہیں۔

77 سالہ برلسکونی جن کا شمار یورپ کے امیر ترین افراد میں کیا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG