رسائی کے لنکس

''کارپیٹ بمباری'' سے متعلق توگڑیا کی تجویز ''سنجیدہ'' بیان نہیں: ماہرین


پروفیسر حمیدہ نے تجویز کو ''ایک مائنڈ سیٹ'' قرار دیا، جبکہ شیخ خالد اور ڈاکٹر منیش کمار کا کہنا تھا کہ یہ، بقول ان کے، ''فضول بیان تھا جسکا مقصد توجہ حاصل کرنا ہے''، جسے ''سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے''

بھارتی انتہا پسند تنظیم، وشوا ہندو پریشد کے رہنما پراوین توگڑیا نے بھارتی وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ''کارپیٹ بمباری'' کریں۔

پروگرام 'جہاں رنگ' میں سری نگر کے مرکز برائے سوشل اینڈ ڈیولپمنٹل اسٹڈیز کی پروفیسر حمیدہ نعیم؛ بھارتیہ جنتا پارٹی؛ کشمیر کے ترجمان شیخ خالد جہانگیر اور بھارتی تجزیہ کار ڈاکٹر منیش کمار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کی۔

پروفیسر حمیدہ نے اسے ''ایک مائنڈ سیٹ'' قرار دیا، جبکہ شیخ خالد اور ڈاکٹر منیش کمار کا کہنا تھا کہ یہ، بقول ان کے، ''فضول بیان تھا جسکا مقصد توجہ حاصل کرنا ہے''، جسے ''سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے''۔

مزید تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:41 0:00

XS
SM
MD
LG