جنوبی جاپان میں جمعرات کی رات آنے والے ایک طاقتور زلزلے کے بعد جمعہ کو بھی ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔
جاپان میں دو طاقتور زلزلے

1
جمعہ کو دیر گئے آنے والے زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی جس سے جنوب مغربی جزیرے کوماموٹو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ جمعرات کو کیوشو میں 6.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

2
ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اس بنا پر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

3
جاپان میں دو روز کے دوران آنے والے دو شدید زلزلوں سے 29 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہو چکے ہیں

4
6.2 شدت سے آنے والا یہ زلزلہ کیوشو جزیرے پر کماموٹو پریفیکچر کے مشرق میں آیا۔