جاپان کے ماؤنٹ اونتا کے آتش فشاں نے ہفتے کو اچانک بغیر کسی پیش گوئی کے لاوا اگلنا شروع کردیا۔ جب آتش فشاں پھٹا تو اُس وقت ماؤنٹ اوتا پر لگ بھگ 250 افراد موجود تھے۔ یہ پہاڑ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کی بلندی 3067 میٹر ہے۔ امدادی کارکنوں نے آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد پیر کو لاپتا افراد کی دوبارہ تلاش کا کام شروع کیا جس کے دوران چوٹی کے قریب سے مزید پانچ لاشیں ملی ہیں جس کے بعد آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی۔
جاپان میں آتش فشاں پھٹ پڑا
9
آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کی دبیز تہ مکانات پر دکھائی دے رہی ہے ساتھ ہی ریسکیو اہلکار پہنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں
10
آتش فشاں سے دھواں اور راکھ بلند ہو رہی ہے
11
جاپان کے فوجی اہلکار اماونٹ اونتا پر لوگوں کو بچانے کےلیے تیار کھڑے ہیں
12
جاپان کے فائر فائٹر اور ریسکیو اہلکار ہر ہنگامی حالت سے نمٹنے کےلیے تیار کھڑے ہیں