رسائی کے لنکس

افغان جرگے میں امریکہ کے ساتھ شراکت داری کی منظوری


افغان جرگے میں امریکہ کے ساتھ شراکت داری کی منظوری
افغان جرگے میں امریکہ کے ساتھ شراکت داری کی منظوری

افغانستان کے لویہ جرگہ میں شریک مندوبین نے امریکہ کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کی مشروط منظوری دی ہے۔

کابل میں جاری چار روزہ لویہ جرگہ کے اختتام پر حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ شراکت داری افغانستان کی سلامتی کی ضروریات اور 2014ء کے بعد ملک میں امریکی فورسز کی موجودگی سے متعلق ہے۔

صدر حامد کرزئی رواں ہفتے جرگے سے اپنے افتتاحی خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی کے لیے مجوزہ دوطرفہ اسٹریٹیجک معاہدے کی توثیق اس صورت میں کریں کہ اس میں قومی خود مختاری کے احترام اور رات کے وقت چھاپہ مار کارروائیوں میں افغانوں کے گھروں کی تلاشی اور ان کی حراست کا سلسلہ بند کرنے کی ضمانت دی جائے۔

اس وقت افغانستان میں ایک لاکھ 30 ہزار غیر ملکی فوجی موجود ہیں۔ امریکہ اور بین الاقوامی افواج کی اکثریت 2014ء کے آخر تک افغانستان سے واپس چلی جائیں گی لیکن اس کے بعد بھی امریکی فوجیوں کی ایک نمایاں تعداد ملک میں موجود رہے گی اور مجوزہ اسٹریٹیجک معاہدے کا مقصد ان غیر ملکی فوجیوں کے اختیارات کے لیے قواعد وضوابط وضع کرنا ہے۔

بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی بدعنوانی، ناقص طرز حکمرانی ملک میں تعمیر نو کی کوششوں اور سلامتی کی خراب صورتحال میں رکاوٹ ہیں۔

XS
SM
MD
LG