رسائی کے لنکس

اس وقت بالی ووڈ گیتوں کے چارٹ پر نمبر ون ایک ہی گیت ہے وہ ہےدی حما حما سونگ

واشنگٹن ۔۔۔۔ یہ گیت نوے کی دھائی میں اے آر رحمان کے مقبول ترین کلاسیک گیت حماکا ری میک ہے جسےاب ایک نئی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔
اس گیت کے نوجوان گلو کار جوبن نوٹیال ہیں ۔ انہوں نے سکائپ کے ذریعے وی او اے اردو کو بتایا کہ ری میک ہونے والے گیت کا نام دی حما سونگ رکھا گیا ہے ۔


جوبن بتاتے ہیں دی حما سونگ ، نئی نسل کا ایک خوبصورت گیت ہے۔ یہ ایک پرانا کلاسیک گیت ہے جسےدوبارہ بنایا گیا ہےاور ایک بہترین گا نا بار بار بنتا ہے۔
“مجھے یہ گانا گاکر بہت اچھا لگا ۔ یہ اب تک کےری میک ہونے والےبہترین گانوں میں سے ایک ہے ‘۔


یہ گیت فلم اوکے جانوکا ہے جو اس ماہ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی جس میں ان کا ساتھ شا شا تیرو پتی نے دیا ہے ۔ اس گیت کا میوزک بادشاہ نے دیا ہے اور اسے شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور پر فلمایا گیا ہے۔
جو بن ایک پلے بیک سنگر ہیں ۔انہیں گزشتہ سال مرچی میوزک ایوارڈ میں بہترین گلو کار کا ایوارڈ ملا ۔ جوبن نے اب تک بہت سی بھارتی فلموں کے لئے گیت گائیں ہیں جن میں بجرنگی بھائی جان کا مشہور گیت زندگی کچھ تو بتا بھی شامل ہے ۔


جوبن کا تعلق بھارت کی شمالی ریاست اوتھراکنڈ کے شہر دھرادون سے ہے ۔ گلو کاری کا شوق پورا کرنے کے لیے وہ کئی بار ممبئی آئیے جہاں انہوں نے ایک میوزک رئیلٹی شوایکس فیکٹر میں بھی حصہ لیا ۔


انہوں نے پاکستانی گلو کاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئیے وی او اے کو بتایا کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان جیسے گلو کاروں نے یہاں بھارت میں گائیکی کے میدان میں بہترین کام کیاہے اور وہ انہیں استاد سمجھتے ہیں ۔یہاں لوگ انہیں بہت چاہتے ہیں اور ان کے بہت سے مداح ہیں ۔


جوبن کہتے ہیں نئی ٹیکنالوجی نے انہیں اپنے مداحوں سے جڑنے کا موقع دیا ہے اور تقریباً روزانہ ہی انہیں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے پیغامات ملتے ہیں ۔


انہوں نےنئی فلموں جولی ایل ایل بی ٹو ، قابل اور رستم کے لئے بھی گیت گائے ہیں ۔وہ مارچ میں ایک بین الاقوامی ٹور کے لئےٹینیڈاڈ ، ویسٹ انڈیز جا رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG