رسائی کے لنکس

کابل میں ہوائی اڈے کے قریب خودکش بم دھماکا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حملہ آور اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اسی لیے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوائی اڈے کے قریب پیر کی صبح ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار نے دھماکا کیا۔

حکام کے مطابق ایک چوکی کے قریب پولیس نے خودکش بمبار کی گاڑی کو روکا تو اُس نے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

حملہ آور اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اسی لیے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

افغان دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں کے حملوں کے سلسلے کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی سال کے پہلے روز ایک خودکش بمبار نے کابل کے وسطی علاقے میں واقعہ ایک ریستوران کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک بارہ سالہ لڑکا اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جس ریستوران کو نشانہ بنایا گیا وہ غیر ملکی میں خاصا مقبول تھا لیکن خودکش بمبار ریستوران میں داخل نہیں ہو سکا۔

اس حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔ افغانستان میں حالیہ حملوں میں اضافہ ایسے وقت ہوا جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

رواں ماہ کے وسط میں افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندوں کا چار فریقی اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے جس میں افغانستان میں امن و مصالحت کے عمل کی بحالی سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG