رسائی کے لنکس

کابل میں ٹیلی ویژن چینل پر حملہ


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ٹی وی چینل پر منگل کو حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر ٹی وی چینل کے ملازمین بتائے جاتے ہیں۔

شدت پسند تنظیم داعش نے ’شمشاد‘ ٹی وی حملے کی منصوبہ بندی کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلے ایک خودکش بمبار نے حملہ کیا جس کے بعد اُس کے ساتھی ٹیلی ویژن چینل کی عمارت کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

افغان سکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

حملے کے بعد شمشاد ٹیلی ویژن کی نشریات معطل کر دی گئیں تھیں، بعد ازاں نشریات کی بحال کرتے ہوئے ٹی وی سے اعلان کیا گیا کہ ’’شمشاد ٹی وی پر حملہ ختم ہوا۔‘‘

افغانستان کا شمار بھی اُن ممالک میں ہوتا ہے جسے صحافیوں کے لیے خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG