رسائی کے لنکس

logo-print

کابل میں داعش کے 15 مبینہ عسکریت پسند گرفتار


کابل میں خودکش حملے کے مقام کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ 28 دسمبر 2017

افغان انٹیلی جینس ادارے نے کہا ہے کہ اس نے کابل میں ایک چھاپے کے دوران داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والے 13 عسکریت پسند پکڑے ہیں۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے سیکیورٹی کے نیشنل ڈائریکٹریٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افراد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق حالیہ دنوں میں کابل میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کے پیچھے گرفتار کیے گئے افراد کا ہاتھ تھا۔

پچھلے ہفتے داعش کے ایک خودکش بمبار نے کابل میں شیعوں کے ایک ثقافتی مرکز پر حملہ کیا تھا جس میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور 90 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے۔

کابل میں یہ گرفتاریاں امریکی فوج کے ایک بیان کے ایک روز بعد عمل میں آئیں جس میں کہا گیا تھا کہ صوبہ ننگرہار کے شورش زدہ ضلع اچن میں ایک مسلح جھڑپ کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔

بیان میں مسلح افراد کے بارے میں کوئی تفصيل نہیں دی گئی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG