رسائی کے لنکس

کابل میں ٹریفک پولیس کے مرکزی دفتر پر حملہ، تین اہلکار ہلاک

کابل میں ٹریفک پولیس کے مرکزی دفتر پر حملے کے بعد عمارت میں سے دھواں نکل رہا ہے
کابل میں ٹریفک پولیس کے مرکزی دفتر پر حملے کے بعد عمارت میں سے دھواں نکل رہا ہے

حکام کے مطابق تقریباً آٹھ گھنٹے کی لڑائی کے بعد پانچوں حملہ آور مارے گئے جب کہ اس دوران تین افغان سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح خود کش بمباروں نے دارالحکومت کابل میں ٹریفک پولیس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا۔

حکام کے مطابق تقریباً آٹھ گھنٹے کی لڑائی کے بعد پانچوں حملہ آور مارے گئے جب کہ اس دوران تین افغان سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

کابل میں پولیس کے عہدیدار کے مطابق خود کش بمباروں کے حملے کے بعد ان کے ایک ساتھی نے بارود سے بھری گاڑی سرکاری عمارت سے ٹکرا دی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کچھ روز قبل بھی چھ خودکش بماروں نے ملک کے انٹیلی جنس ادارے کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

طالبان نے پیر کو کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں ایک بار پھر پر تشدد حملوں میں تیزی آئی ہے جس کے بعد اس بارے میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ 2014ء کے بعد ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد کیا افغان سکیورٹی فورسز سلامتی کی ذمہ داری نبھا سکیں گی۔
XS
SM
MD
LG