کراچی شہر میں یوں تو کئی بازار اور مارکیٹیں شہرت رکھتی ہیں مگر شہر کے کئی بازار ایسے بھی ہیں جہاں استعمال شدہ اشیا فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ نارتھ کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے نزدیک ایک وسیع و عریض میدان میں ایسا ہی ایک بازار ہر اتوار کو لگایا جاتا ہے جہاں گھریلو استعمال کی اشیا سے لے کر بڑی بڑی مشینوں کے پرزے وغیرہ بھی با آسانی مل جاتے ہیں۔ اتوار کو چھٹی والے دن شہریوں کی بڑی تعداد اپنی مطلوبہ اشیا خریدنے اس بازار کا رخ کرتی ہے۔ یوپی موڑ کے قریب اس کباڑی بازار میں استعمال شدہ فرنیچر، کراکری، کھلونے، گاڑیوں کے پارٹس، الیکٹرانک اشیا، مشینری، لوہے کا سامان، سینیٹری، سائیکلیں، قالین سمیت ہر طرح کی استعمال شدہ فروخت کے لیے لائی جاتی ہیں۔
کراچی کا سب سے بڑا 'کباڑی اتوار بازار'

1
یہ بازار نارتھ کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے نزدیک ایک وسیع و عریض میدان میں سجتا ہے۔

2
بازار میں فروخت کی جانے والی مختلف اشیا۔

3
استعمال شدہ اشیا کے علاوہ مختلف کمپنیوں کے مسترد کردہ یا کم تر معیار کی اشیا بھی اس بازار میں دستیاب ہوتی ہیں۔

4
اتوار کباڑی بازار میں پرانا فرنیچر بھی فروخت کیا جاتا ہے۔