کراچی جیسے بڑے شہر میں گرمی بھی بڑی پڑتی ہے، اور آج کل گرمی اپنے زوروں پر ہے۔ زیادہ تر لوگوں کے لیے یہ گرمی عذابِ جان ہوا کرتی ہے اور کچھ لوگوں کیلیے منافع بخش کاروبار۔ گرمی بڑھتے ہی کراچی کے کاروباری و رہائشی علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات کا کاروبار اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ دن بھر گرمی میں کام کاج کرے والے لوگ اپنی پیاس بجھانے کیلیے ان ٹھیلوں اور دُکانوں کا رُخ کرتے ہیں جہاں فرحت بخش اور ٹھنڈے مشروبات دستیاب ہوں۔
بڑھتی گرمی کے ساتھ مشروبات کا بڑھتا کاروبار

2
مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد گرمی کے دنوں میں ٹھنڈے اور فرحت بخش مشروبات شوق سے پیتے ہیں

3
گرمی میں گنّے کا رس فرحت بخش رہتا ہے

4
گرمی میں فائدہ دینے والے پھلوں کو تیار کیا جارہا ہے

5
گرمی کے دنوں میں گنّے کا رس پینے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے