پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیر کو مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا۔ چھوٹی بڑی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ سڑکیں ویران ہیں۔۔
کراچی میں لاک ڈاؤن، سڑکیں ویران

1
پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کو واپس گھر بھیجا جا رہا ہے۔

2
شہر کے پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ ہیں لیکن خریدار غائب ہیں۔

3
پولیس نے بعض شاہراہوں پر رکاوٹیں بھی لگائی ہیں۔ شہریوں سے ان کے گھر سے نکلنے کی معلومات لینے کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

4
کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے باعث سندھ کے دو بڑے ہوائی اڈے کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سکھر ایئر پورٹ بھی مقامی پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
فیس بک فورم