کراچی میں جمعرات کو ایک بار پھر شدید بارش کے بعد شہر میں، جہاں پہلے ہی بارشوں کا پانی کھڑا تھا، سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ اکثر علاقے برساتی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ شہر کے کئی حصوں میں بجلی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہیں، آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
موسلا دھار بارشوں نے کراچی کو ڈبو دیا
9
بعض علاقوں میں برساتی پانی کا بہاؤ اس قدر تیز ہے کہ لوگ کو گھروں سے باہر نکلنے کے لیے رسیوں کی مدد لینی پڑی۔
10
پانی میں گھرے ہوئے ٹھیلے پر بیٹھا یہ شخص جانے کیا سوچ رہا ہے۔
11
موسلادھار بارش نے ایئر ٹریفک کو بھی متاثر کیا اور کراچی آنے اور یہاں سے جانے والی تقریباً ایک درجن پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فضائی آپریشن کئی گھنٹوں کے بعد جزوی طور پر ہی بحال ہو سکا۔
12
برساتی پانی کے مسائل اپنی جگہ لیکن اپنی گلی میں ٹوٹے ہوئے باتھ ٹب میں کشتی رانی کا لطف ہی کچھ اور ہے۔