کراچی میں جمعرات کو ایک بار پھر شدید بارش کے بعد شہر میں، جہاں پہلے ہی بارشوں کا پانی کھڑا تھا، سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ اکثر علاقے برساتی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ شہر کے کئی حصوں میں بجلی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہیں، آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
موسلا دھار بارشوں نے کراچی کو ڈبو دیا
1
بارش سے زیادہ متاثر ہونے والی شاہراہوں میں شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ، شارع پاکستان، کورنگی روڈ، ایم آر کیانی روڈ، شاہ ولی اللہ روڈ، شہید ملت روڈ سمیت کئی دوسری سڑکیں شامل ہیں۔
2
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کو شدید بارشوں کے باعث تباہی کی سی صورتِ حال کا سامنا ہے۔
3
موسلا دھار بارشوں سے ملیر ندی میں طغیانی آ گئی ہے اور شہر کی اہم سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
4
کئی علاقوں میں برساتی پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے اور مکین اپنا سامان بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔