رسائی کے لنکس

کراچی: سڑکوں پر روزہ افطاری

پاکستان کے معاشی مرکز کہلانے والے شہر کراچی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا۔ اس بات کا اندازہ کراچی کی سڑکوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹنے والے مسلمان جہاں عبادتوں میں مصروف ہوتے ہیں وہیں کئی افراد ایسے بھی ہیں جو روزے داروں کا روزہ افطار کرواکر ثواب حاصل کرتے ہیں۔ کراچی میں بھی کئی ایسے مخیر افراد ہیں جو شہر کی مختلف شاہراہوں پر افطاری کا سامان بھجواتے اور مستحقین کو روزہ کھلواتے ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر کام کرنےوالے غریب طبقے کے افراد یہاں روزہ کھولتے ہیں، جبکہ جو افراد گھر وقت پر نہیں پہنچ پاتے وہ بھی یہیں بیٹھ کر روزہ کھولتے ہیں

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG