رسائی کے لنکس

کرزئی کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ملالہ پر حملے کی مذمت


صدر حامد کرزئی
صدر حامد کرزئی

پشاور کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج ملالہ کے بارے میں صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

پشاور کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج ملالہ کے بارے میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے قومی امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ملالہ یوسف زئی
ملالہ یوسف زئی
صدر کرزئی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغان رہنما نے اس حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ نے امن کے فروغ، بچوں کے حقوق اور تعلیم کے لیے صدا بلند کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ افغانستان میں بھی گزشتہ کئی سالوں سے طالب علموں، اساتذہ اور اسکولوں پر مسلسل حملے کیے جاتے ہیں لیکن ’’اب بدقسمتی سے پاکستان میں بھی ایسے سفاکانہ حملوں میں تیزی آئی ہے۔‘‘

افغان صدر نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے مابین قریبی دو طرفہ تعاون پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیانات میں اس حملے کی پرزور مذمت کی۔
XS
SM
MD
LG