رسائی کے لنکس

کرزئی کا سیاسی مفاہمت اور قومی اتحاد پر زور


ایسے میں جب سابق افغان صدر اور اشرف غنی کے حامی، صبغت اللہ مجددی تقریر کے لیے کھڑے ہوئے، تقریب میں موجود متعدد لوگوں نے اُن پر جملے کسے اور بیٹھنے پر مجبور کیا

احمد شاہ مسعود کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب افغان صدارتی امیدوار، عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کی زوردار نعرے بازی کی نذر ہوگئی۔

یہ مسئلہ اُس وقت اٹھ کھڑا ہوا جب افغان صدر حامد کرزئی نے عبد اللہ اور اشرف غنی پر زور دیا کہ وہ ایک نئی قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینے پر رضامند ہوں۔ دونوں امیدوار دعویٰ کرتے ہیں کہ اُنھوں نے ملک کے دوسرے مرحلے کے انتخابات جیتے ہیں۔

اُنھوں نے یہ بات کابل میں احمد شاہ مسعود کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقعے پر اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہی۔ مسٹر کرزئی نے کہا کہ افغانستان کو نئی حکومت کی بے انتہا اور فوری ضرورت ہے اور امیدوار اسے حقیقت بنا سکتے ہیں۔

احمد شاہ مسعود افغانستان کے ایک قومی ہیرو ہیں، جنھیں 11 ستمبر 2001ء کے امریکہ پر دہشت گرد حملوں سے دو روز قبل ہلاک کیا گیا تھا۔

ایسے میں جب سابق افغان صدر اور اشرف غنی کے حامی، صبغت اللہ مجددی تقریر کے لیے کھڑے ہوئے، تقریب میں موجود متعدد لوگوں نے اُن پر جملے کسے اور بیٹھنے پر مجبور کیا۔ اس پر عبداللہ پوڈیم پر آئے اور اپنے حامیوں کو یاد دلایا کہ پیر کے دِن وہ پُرامن رہنے کی درخواست کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG