سرینگر میں ایک عسکری کمانڈر مغیث احمد میر کی ہلاکت کے بعد سے کشیدگی کا ماحول ہے۔ نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافات میں ایک مختصر جھڑپ کے دوران ایک پولیس افسر بھی مارا گیا۔ ہلاک شدہ عسکری کمانڈر کی تدفین میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔