رسائی کے لنکس

قازقستان میں مسافر طیارہ اڑان کے فوری بعد گر کر تباہ

وسطی ایشیائی ملک قازقستان کے شہر الماتی کے قریب مسافر طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 98 افراد سوار تھے۔ حکام نے 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ قازقستان سول ایوی ایشن کمیٹی کے مطابق کہ بیک ایئر کا مسافر طیارہ جمعے کی صبح الماتی شہر سے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا کہ اڑان بھرتے ہی توازن برقرار نہ رکھ سکا اور قریب واقع عمارت سے ٹکرا گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے 63 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG