رسائی کے لنکس

افغانستان میں امریکی افواج کے استثنیٰ کے معاملے پر اختلاف برقرار


People walk along an alley of plane trees in Frankfurt, Germany.
People walk along an alley of plane trees in Frankfurt, Germany.

وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز کی طرف سے کسی بھی غلط اقدام پر امریکہ مقدمہ چلا سکتا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری افغان صدر حامد کرزئی سے دو روزہ بات چیت کے بعد افغانستان سے روانہ ہوگئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سلامتی کے دوطرفہ معاہدے پر اتفاق کے قریب تھے لیکن امریکی فوجیوں کو افغانستان میں استثنیٰ دینے کے سوال پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔

صدر کرزئی کا کہنا تھا کہ یہ سوال کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں سے سرزد ہونے والے کسی جرم پر انھیں کونسا ملک مقدمہ چلائے گا، اس کا فیصلہ ان کے بقول افغان پارلیمنٹ اور عمائدین کی اسمبلی کرے گی۔

مسٹر کیری کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز کی طرف سے کسی بھی غلط اقدام پر امریکہ مقدمہ چلا سکتا ہے۔

امریکہ افغانستان کے ساتھ رواں ماہ کے اختتام تک ایک معاہدے پر اتفاق کے لیے کوشش کررہا ہے جس کا مقصد 2014ء میں بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد یہاں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت حاصل کرنا ہے۔

واشنگٹن اور کابل کے درمیان مذاکرات میں رواں سال کچھ پیش رفت تو ہوئی لیکن افغانستان کی خودمختاری اور امریکی افواج کے کردار کے معاملات پر اسے متعدد بار تعطل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اگر دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے نہیں پاتا تو امریکی افواج 2014ء کے اواخر تک افغانستان سے چلی جائیں گی۔
XS
SM
MD
LG