رسائی کے لنکس

logo-print

امن عمل کی کوششیں، خلیل زاد کا افغانستان اور قطر کا دورہ


فائل

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت، زلمے خلیل زاد جولائی 22 سے یکم اگست تک افغانستان اور قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔

ان کا یہ دورہ افغانستان میں تنازع کو ختم کرنے کے سلسلے میں امن عمل کے لیے سہولت کاری کی مجموعی کوشش کا ایک حصہ ہے۔

یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ دورہ کابل کے دوران، خلیل زاد امن عمل کے اگلے اقدامات سے متعلق افغان حکومت کے ساتھ قریبی مشاورت کریں گے، جس میں بین الافغان مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک قومی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینا شامل ہوگا۔

امریکی نمائندہ خصوصی متمدن معاشرے کے نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے، جن میں امن کے داعی اور خواتین کے حقوق کے گروپ شامل ہوں گے، تاکہ امن عمل میں وسیع تر شراکت کو فروغ دیا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ دوحہ میں، زلمے خلیل زاد طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری کریں گے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG