پاکستان میں زیرِ حراست مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بیوی اور والدہ اسلام آباد پہنچیں جہاں سخت سکیورٹی میں کلبھوشن سے اُن کی ملاقات ہوئی۔
تصاویر: کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات
5
ملاقات کے بعد دونوں خواتین پیر ہی کو پاکستان سے واپس روانہ ہو جائیں گی۔
6
پاکستان نے پہلے کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی جس کے بعد بھارت کی درخواست پر کلبھوشن کی والدہ کو بھی ویزا جاری کر دیا گیا تھا۔
7
ملاقات میں بھارتی سفارت خانے کے ایک افسر اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی بھارت ڈیسک کی نگران بھی شریک تھیں۔
8
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ اس ملاقات کی اجازت اُن کے بقول خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی۔