رسائی کے لنکس

کرغزحکومت کی روس سے مدد کی اپیل


کرغزحکومت کی روس سے مدد کی اپیل
کرغزحکومت کی روس سے مدد کی اپیل

کرغزستان کی عبوری صدر نے روس سے کہا ہے کہ وہ ملک میں نسلی فسادات پر قابو پانے کے لیے اپنی افواج بھیجے۔ کرغزستان کے جنوبی شہر” اوش“ میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں دو روز کے دوران اطلاعات کے مطابق اب تک 60 افراد ہلاک جب کہ کم ازکم 600 زخمی ہو گئے ہیں۔ اکثریتی کرغز اوراقلیتی ازبک آبادی کے درمیان ان جھڑپوں کا آغاز جمعرات سے ہواتھا ۔

صدر روزاتونبایوف نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ بیرونی مدد کے بغیر مقامی انتظامیہ ملک کے دوسرے بڑے شہر ”اوش“ میں ہونے والے فسادات پر قابو نہیں پا سکتی ہے۔

اس سے قبل ملک کی عبوری حکومت نے ریٹائرڈ پولیس اور فوجی افسران سے کہا تھا کہ وہ ”اوش“نسلی فسادات پر قابو پانے او ر اسے خانہ جنگی کی صورت حال اختیار کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

ہفتہ کے روز حکومت کی طرف سے ہنگامی حالت نافذ کیے جانے کے باوجود نسلی فسادات جاری رہے۔

جنوبی کرغزستان سابق صدر کرمان باقیوف یو کا حامیوں کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ اپریل میں پرتشد د مظاہروں کے بعد کرغزصدر کی حکومت کا خاتمہ کردیاگیا تھا ان واقعات میں 85 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکہ اور روس دونوں کے فوجی اڈے کرغزستان میں ہیں اس لیے دونوں ممالک ”اوش “ میں جاری نسلی فسادات کے بعد کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز چین اور روس کے صدور نے کرغزستان میں حالیہ صورت حال کے فوری حل پرزور دیا ہے۔ کرغزستان میں امریکہ کے زیراستعمال ہوائی اڈہ افغانستان میں تعینات فوجوں تک سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG