لاہور میں پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (پی ایف ڈی سی) کے زیر اہتمام فیشن ویک 2014ء سجایا گیا۔ ایکسپو سینٹر میں ہونےوالے اس فیشن ویک میں پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنرز نے حصہ لیا، جنھوں نے مغربی اور مشرقی طرز کے ملبوسات کے کلیکشن پیش کئے۔
مشہور فیشن ڈیزائنر دیپک پاروانی، شہلا چٹور، حنا بٹ، عروج احمد، ژانیا مسکاتیا، رودابہ عمیر سمیت نامور فیشن برانڈز کے ملبوسات پیش کئے گئے۔ تقریب میں، ملک کی مشہور ماڈلز نے حصہ لیا، جنھوں نے ڈیزائنر ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی
فیشن ویک کی جھلکیاں

1
تقریب میں فیشن کی دنیا سے وابستہ اہم شخصیات سمیت دیگر افراد نے شرکت کی

2
اس کا اہتمام پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (پی ایف ڈی سی) نے کیا

3
یہ پی ایف ڈی سی کا ساتواں فیشن ویک تھا، جس میں ملک کی مشہور ماڈلز نے حصہ لیا

4
ماڈلز نے نامور ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کرکے ’ریمپ‘ پر واک کی