رسائی کے لنکس

لاہور: فیکٹری میں آتشزدگی سے 23 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آگ لگنے کے بعد فیکٹری میں موجود لوگ اندر ہی پھنس گئے اور زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں۔

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں منگل کو جوتوں کی ایک فیکٹری میں آتش زدگی سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

لاہور کے ضلعی رابطہ افسر نورالامین مینگل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے بعد فیکٹری میں موجود لوگ اندر ہی پھنس گئے اور زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں کی اکثریت کو میو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جس وقت فیکڑی میں آگ بھڑکی تو وہاں لگ بھگ 40 افراد موجود تھے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت سے تمام لاشیں اور زخمی ہونے والے افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG