دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان کے آخری جمعے پر مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور مسلم اکثریتی علاقوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ رمضان کے آخری جمعے پر بعض مقامات پر یوم القدس بھی منایا گیا جس میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ جمعۃ الوداع اور یوم القدس کی تصویری جھلکیاں دیکھیے۔
رمضان کا آخری جمعہ اور یوم القدس
5
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمانوں نے نمازِ جمعہ ادا کی۔
6
لاہور میں جمعۃ الوداع کا بڑا اجتماع داتا دربار مسجد میں ہوا۔
7
الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی نمازِ جمعہ میں شریک تھی۔
8
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں یوم القدس ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔