دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان کے آخری جمعے پر مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور مسلم اکثریتی علاقوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ رمضان کے آخری جمعے پر بعض مقامات پر یوم القدس بھی منایا گیا جس میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ جمعۃ الوداع اور یوم القدس کی تصویری جھلکیاں دیکھیے۔
رمضان کا آخری جمعہ اور یوم القدس
1
یروشلم میں الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں نمازِ جمعہ کے بڑے اجتماع میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
2
فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران میں لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی۔
3
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔
4
پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی یوم القدس منایا گیا۔