رسائی کے لنکس

انگریزی سیکھئیے: Quake


کانپنے، تھرتھرانے وغیرہ کے لئے انگریزی میں shaking, quivering, trembling وغیرہ زیادہ مستعمل ہیں

آج کل خبروں میں ہیٹی کے المیے کے بعد لفظ Quake بہت دیکھنے میں آرہا ہے۔

پرانی انگریزی میں کانپنے، تھرتھرانے یا دانت کٹکٹانے کے لئے جو لفظ تھا اس کے ہجے ملاحظہ فرمائیے: cwacian

ویسے تو انگریزی زبان میں quake کا لفظ خوف، کمزوری، غصے، یا سردی سے کپکپانے کے لئے بھی استعمال ہو سکتا ہے لیکن زیادہ تر یہ زلزلے کے سلسلے میں برتا جاتا ہے جس کے لئے مکمل اصطلاح ہے earthquake یعنی زمین کا لرزنا۔

کانپنے، تھرتھرانے وغیرہ کے لئے انگریزی میں shaking, quivering, trembling وغیرہ زیادہ مستعمل ہیں۔

اردو میں یہ لفظ یعنی زلزلہ عربی سے آیا ہے۔ جہاں مصدر زَلزلة مونث ہے۔

کلام ِپاک کی سورة الزلزال میں یہ لفظ یعنی زلزال بھی مصدر ہے اور پہلی آیت میں زُلزِلة اسی فعل کا ماضی مجہول ہے۔ زلزال کو اکثر زلزلے کی جمع سمجھ لیا جاتا ہے جب کہ زلزلہ کی عربی جمع زَلازِل ہے۔

XS
SM
MD
LG